سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافے پر وضاحت جاری کردی۔ وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں، تعلیمی ادارے شیڈول کے مطابق یکم اگست سے کھلیں گے۔
کراچی میں کچھ نجی اسکولوں نے اپنے طلبہ کو واٹس ایپ پیغام کے ذریعے اطلاع دی تھی کہ موسم گرما کی تعطیلات میں 15 اگست تک اضافہ کردیا گیا ہے۔
مزید جانیے: کراچی کے کچھ نجی اسکولوں نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا
وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے شیڈول کے مطابق یکم اگست سے کھلیں گے۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ کراچی سمیت صوبہ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات 31 جولاٸی کو ختم ہوجاٸیں گی، بچوں کی پڑھاٸی کا پہلے ہی نقصان ہوچکا ہے، مزید براشت نہیں کرسکتے۔
سردار شاہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے نام سے چلنے والی خبریں غلط ہیں۔
واضح رہے کہ نجی اسکول ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی فیس بک پر جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اسکولوں کی تعطیلات میں اضافہ نہیں کیا گیا، نجی تعلیمی ادارے سرکاری اعلان کے مطابق یکم اگست سے کھلیں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/6HgrPjb
No comments:
Post a Comment