بلوچستان میں فورسز کا آپریشن، جھڑپ میں 6 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار بھی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ جھڑپ میں حوالدار ہدایت اللہ شہید اور نائیک میر محمد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے گروہ کی موٹر سائیکلوں پر پنجگور سے کیچ آنے کی اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے فوری علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا، محاصرے میں آںے پر دہشتگردوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید حوالدار ہدایت اللہ کا تعلق لکی مروت جبکہ زخمی میر محمد کا وزیرستان سے ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Z0MOVu5

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...