ٹی وی اینکر اور صحافی عمران ریاض خان گرفتار

ٹی وی اینکر عمران ریاض خان کو پنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اٹک پولیس کا کہنا ہے کہ عمران ریاض خان کو تھانے منتقل کیا جارہا ہے۔

صوبائی وزیر قانون ملک احمد خان نے عمران ریاض خان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صحافی عمران ریاض خان کیخلاف حسن ابدال میں مقدمہ درج ہے، انہیں پنجاب کی حدود سے ہی گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ صحافی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، عمران ریاض خان کو ضلع اٹک، راولپنڈی ڈویژن سے گرفتار کیا گیا۔

اٹک پولیس کا کہنا ہے کہ عمران ریاض خان کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا جارہا ہے۔ عمران ریاض خان ایکسپریس سمیت کئی ٹی وی چینلز پر ٹاک شوز کی میزبانی کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران ریاض خان نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے خاتمے پر کڑی تنقید کی تھی، جس کے بعد ان کیخلاف کئی مقدمات بھی درج کئے گئے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں عمران ریاض خان کا کہنا تھا کہ مجھے اسلام آباد انٹرچینج سے گرفتار کیا جارہا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ ہدایت کرچکے ہیں کہ گرفتاری نہیں کی جاسکتی، گرفتاری کا تجربہ کرنا ہے تو کرلیں میں تیار ہوں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/dXCRmBi

No comments:

Post a Comment

Main Post

India’s start-ups look to villages to drive next leg of growth

Indian start-ups are shifting their focus to rural consumers, hoping to tap into a new wave of growth. from BBC News https://ift.tt/42Fp8OY