ٹھٹھہ: جھمپیر اور مٹنگ کے درمیان ریلوے ٹریک پانی میں بہہ گیا

کراچی سے 139 کلومیٹر دور جھمپیر اور مٹنگ اسٹیشن کے درمیان ریلوے ٹریک اکھڑ گیا، ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق بلوچستان سے بارش کا پانی آنے کے باعث ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق بارش کے پانی نے 4 اور 3 فٹ ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچایا، مرمتی کام شروع کردیا گیا ہے، 2 سے ڈھائی گھنٹے میں ٹریک بحال ہوجائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کو نقصان پہنچنے کے باعث کراچی سے پنجاب جانے والی تمام ٹرینیں تعطل کا شکار ہوگئیں، علامہ اقبال ایکسپریس جھمپیر اسٹیشن پر کھڑی ہے، مہران ایکسپریس اور قراقرم ایکسپریس جنگ شاہی پر کھڑی ہیں۔

ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی ایکسپریس دھابے جی کے مقام پر کھڑی ہے جبکہ بہاء الدین زکریا گدر، پاک بزنس بن قاسم اسٹیشن پر کھڑی ہیں، تیز گام لانڈھی اسٹیشن، بولان ایکسپریس ڈرگ روڈ اسٹیشن پر ٹریک بحال ہونے کا انتظار کررہی ہیں۔

ریلوی حکام کے مطابق شاہ لطیف ایکسپریس کوٹری، عوامی ایکسپریس حیدرآباد پر کھڑی ہیں، سرسید، گرین لائن، ملت اور فرید ایکسپریس تاحال کینٹ اسٹیشن پر موجود ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/G4P96ZR

No comments:

Post a Comment

Main Post

India’s start-ups look to villages to drive next leg of growth

Indian start-ups are shifting their focus to rural consumers, hoping to tap into a new wave of growth. from BBC News https://ift.tt/42Fp8OY