کراچی میں موسلا دھار بارش، شہر کا حال تصاویر کے آئینے میں

کراچی کے مختلف علاقوں میں منگل کو کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، ضلع جنوبی میں سب سے زیادہ بادل برسے، جہاں بارش کے بعد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، سب سے زیادہ بارش ڈی ایچ اے فیز 2 میں 43.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ شہر کی صورتحال تصاویر کے آئینے میں۔

کراچی میں بارش کے دوران ایک شخص بند ہوجانے والی موٹر سائیکل کو دھکا لگا کر لے جارہا ہے

بارش کے دوران گدھا گاڑی چلانے والا شخص خود کو بارش سے بچانے کیلئے چٹائی سے بنی ٹوکری سر پر رکھا ہوا ہے

کراچی میں منگل کو موسلا دھار بارش کے دوران ایک ٹریفک پولیس اہلکار شیڈز کے نیچے کھڑا ٹریفک کنٹرول کررہا ہے

ضلعی انتظامیہ راشد منہاس روڈ پر نالے کی صفائی میں مصروف ہے

موٹر سائیکل اور گاڑیوں والے بارش کے بعد روڈ پر جمع ہونے والے پانی سے بچتے ہوئے نکلنے کی کوشش کررہے ہیں

ضلعی انتظامیہ کے اہلکار فیڈرل بی ایریا میں سیوریج کی لائن ڈال رہے ہیں

تیز بارش کے دوران پیپلز بس سروس گزر رہی ہے جبکہ ایک شخص بند موٹر سائیکل کو دھکیلتا ہوا لے جارہا ہے

تیز بارش کے دوران سڑک پر جمع پانی سے گاڑیاں گزر رہی ہیں

کراچی میں تیز بارش میں ایک لڑکی ٹرانسپورٹ کا انتظار کررہی ہے

موسلا دھار بارش کے دوران کچھ خواتین سڑک کراس کررہی ہیں

بارش کے بعد سڑک پر کھڑے پانی سے جیب گزر رہی ہے جس کے ٹائر پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں

مون سون کے پہلے اسپیل میں تیز بارش کے بعد شاہراہ فیصل پر ٹریفک جام کا ایک منظر

منگل کو تیز بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی میں سے لوگ پیدل گزر رہے ہیں



from Samaa - Latest News https://ift.tt/sk0f4Kl

No comments:

Post a Comment

Main Post

India’s start-ups look to villages to drive next leg of growth

Indian start-ups are shifting their focus to rural consumers, hoping to tap into a new wave of growth. from BBC News https://ift.tt/42Fp8OY