بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی، ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے پر احتجاج

پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارتی مشنز کے80 ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے پر شدید احتجاج درج کرایا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات بین الاقوامی معیار اور معلومات کے بہاؤ کے فریم ورک کیخلاف ہے۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارتی مشنزکے80 ٹوئٹر اکاونٹس بلاک کرنا معلومات تک رسائی اوراظہار کی بنیادی آزادی کیخلاف ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے سفارتی مشن کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو بلاک کرنے اقدامات فوری واپس لے، بھارت کو اقوام متحدہ کے قائم کردہ اصولوں اور معیارات کی بھی پاسداری کرنی چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان بنیادی آزادیوں کے تحفظ اور اختلاف رائے کے احترام کو بھی یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ٹوئٹر نے پاکستان میں موجود یا پاکستان سے وابستہ متعدد اکاؤنٹس کی رسائی انڈیا میں روک دی ہے۔ ان اکاؤنٹس میں پاکستان کا نیویارک میں اقوام متحدہ کا مشن اور دوسرے ملکوں میں متعدد سفارت خانے بھی شامل ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/ORJeXWU

No comments:

Post a Comment

Main Post

Indian show renews interest in 1970s dance style from America's gay clubs

Waack Girls tells the story of six women who discover themselves as they learn the dance form waacking. from BBC News https://ift.tt/0hN7H...