مولانا فضل الرحمان بیمار، وزیراعظم عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے اتفاق اسپتال میں ان کی عیادت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور کے اتفاق اسپتال میں زیرعلاج امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔

ملاقات کے دوران شہباز شریف نے ان کی اچھی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے بہترین علاج کو یقینی بنائیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/bQwa564

No comments:

Post a Comment

Main Post

Man charged with murder, arson in NYC subway killing

Sebastian Zapeta is accused of setting a woman on fire and fanning the flames. from BBC News https://ift.tt/U4X8JSq