خیرپور: دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق

خیرپور میں گھر کی دیوار گرنے سے 3 بچے ملے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خیرپور کے علاقے کرونڈی کے کھوکھر محلہ میں گھر کی دیوار گر گئی، ملبے تلے تین بچے دب گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے 2 بچوں کی لاشیں اور ایک زخمی بچے کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق زخمی بچہ اسپتال میں دوران علاج چل بسا، جس کے بعد جاں بحق بچوں کی تعداد تین ہوگئی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/1UTa8sC

No comments:

Post a Comment

Main Post

Ukraine struggling to keep lights on under Russian attack, says energy boss

DTEK boss Maxim Timchenko says the intensity of Russian strikes is so frequent there is no time to recover. from BBC News https://ift.tt/5...