سابق وزیراعظم اور قائد ن لیگ نواز شریف کا کہنا ہے کہ سب ملکر کوشش کرینگے کہ پاکستان کو مشکل حالات سے نکالیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ پاکستان گزشتہ 5سالوں سے مشکلات میں ہے، قوم بھی ملکی ترقی کیلئے دعا کرے۔
واضح رہے کہ آج وزارت اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں پرویز الہیٰ 186 ووٹ لینے کے باوجود وزارت اعلیٰ کا عہدہ حاصل نہ کرسکے۔
ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے چوہدری شجاعت حسین کے خط کو بنیاد بنا کر مسلم لیگ ق کے 10 ووٹ مسترد کردیے جس کے بعد حمزہ شہباز 179 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/H81tuLg
No comments:
Post a Comment