موجودہ الیکشن کمشنرکےنیچےعام انتخابات نہیں لڑیں گے،عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کے ہوتے ہوئے آئندہ عام انتخابات نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

کارکنوں سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جو کردار موجودہ الیکشن کمشنر نے ادا کیا، انھیں سزا دینی چاہیے۔ انھوں نے ہمیں الیکشن ہرانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا۔ سکندر سلطان جیسا بددنیانت الیکشن کمشنر نہیں دیکھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ہم صرف پارٹیزکیخلاف نہیں،الیکشن کمیشن کیخلاف بھی لڑے.

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نےالیکٹرانک ووٹنگ مشین لانے کی کوشش کی تھی مگر ان دونوں پارٹیوں اورالیکشن کمیشن نےای وی ایم کی مخالفت کی۔

عمران خان نے کہا کہ پی پی 7 سے متعلق الیکشن کمیشن گئے تو دوبارہ گنتی سے انکار کردیا جبکہ چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان نے ڈسکہ میں پورا الیکشن دوبارہ کرواکے ہمیں ہروادیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا چاروں صوبوں میں ووٹ بینک ہے لیکن موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے نمبرز پورے ہیں،وزیراعلیٰ ہمارا بنے گا، یہ ہمارے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اگر پیسے لے کر ایسا کیا گیا تو یہ ملک سری لنکا کی طرف جائے گا۔ پھر کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری ساری جدوجہد آئین کے دائرے میں اور قانون کے مطابق رہی ہے لیکن 25 مئی کو جو ہوا وہ کبھی نہیں بھولوں گا۔ ہماری پنجاب میں حکومت آئے گی تو ان افسران کے نام ہمارے ذہن میں ہیں جنھوں نے ملک کا قانون توڑا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے۔ اگر عوام کا مینڈیٹ چوری کیا تو میں آج کہہ رہا ہوں کہ میں ذمہ دار نہیں پھر کیا ہوتا ہے، میرے کنٹرول میں لوگ نہیں رہیں گے۔ یہ جاگی ہوئی قوم ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ساری قوم کو کہہ رہا ہوں، اگر انھوں نے مینڈیٹ چوری کیا تو آپ نے چُپ کر کے نہیں بیٹھنا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈالر 250 روپے کا ہوگیا ہے۔ قوم کو تکلیف ہے لیکن یہ دانت نکال رہے ہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نیوٹرلز کو کہا تھا سازش کامیاب ہونے دی توکوئی معیشت نہیں سنبھال سکے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/gP0lF4A

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...