پنجاب کے 20 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخاب کیلئے قواعد و ضوابط جاری

پنجاب حکومت نے ضمنی انتخابات کے انعقاد کیلئے قواعد و ضوابط جاری کردیئے، 14 اضلاع کے 20 حلقوں میں پُرامن انتخابات کیلئے پولیس کے 52 ہزار سے زائد اہلکار و افسران ڈیوٹی دیں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ اسکیم بھی جاری کردی۔

ضابطۂ اخلاق کے مطابق 17 جولائی کو پنجاب پوليس کے 52 ہزار اہلکار و افسران 14 اضلاع کے 20 حلقوں کے 3 ہزار 100 سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔

حکومت کے مطابق پولیس کی سیکیورٹی میں انتخابی سامان کی پولنگ اسٹیشنز پر فراہمی یقینی بنانے کیساتھ بیلٹ باکسز کی ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں منتقلی اور نتائج کے اعلان تک مکمل سیکیورٹی دی جائے گی۔

انتخابی ضابطۂ اخلاق پر 100 فیصد عملدرآمد اور لڑائی جھگڑے کے واقعات روکنے کیلئے امیدواروں اور ان کے حمایتیوں سے بلا تفریق ضمانتی مچلکے لئے جائیں گے۔

حکومت کی جانب سے جاری قواعد کے مطابق نجی گارڈز، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، مخالفین کے کیمپس اور بینرز اکھاڑنے پر پابندی ہوگی جبکہ واقعات میں ملوث افراد کیخلاف بلاامتیاز قانون کارروائی کی جائے گی۔

ضابطۂ اخلاق کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کيلئے ریزرو فورس اور اینٹی رائٹس فورس کے جوان الرٹ رکھے جائیں گے جبکہ انتخابات کی سینٹرل پولیس آفس اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کی جائے گی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی حتمی پولنگ اسکیم جاری کردی جہاں مجموعی طور پر 45 لاکھ 79 ہزار 898 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب والے حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز میں 24 لاکھ 60 ہزار 206 مرد، 21 لاکھ 19 ہزار 692 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

ای سی پی کے مطابق 20 حلقوں کیلئے 3 ہزار 131 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، مردانہ پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 731 جبکہ خواتین کیلئے 700 پولنگ اسٹيشن ہوں گے مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 1700 ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان 20 حلقوں میں پولنگ بوتھ کی تعداد 9 ہزار 562 ہے، مجموعی طور پر 1900 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں، جن میں سے 696 کو انتہائی حساس قرار ديا گيا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور اور ملتان کے حلقے انتہائی حساس اضلاع ميں شامل ہيں جبکہ لاہورکے تمام پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/1xmKi56

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...