آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کا کہنا ہے کہ کورال میں پیزا ڈیلیوری بوائے کے ساتھ زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ تھانہ کورال کی حدود میں پیزا ڈیلیوری کرنے والے نوجوان کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کو کم وقت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایف نائن پارک میں نوجوان کو ہلاک کرنے والے ملزم کا ساتھی پولیس مقابلے میں مارا گیاہے۔
ڈاکٹر اکبر ناصر خان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ملزم کے دیگر 3 ساتھی دہشتگردی سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب ہیں۔
آئی جی اسلام آباد کے مطابق ملزمان نے ایف نائن پارک میں ڈکیتی کے دوران نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
ڈاکٹر اکبر ناصر خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 50 دنوں میں پولیس نے تاریخی کام کیئے ہیں۔ داخلی خارجی راستوں کو کیمرہ سسٹم سے مانیٹر کیا جائے گا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/QNItDeL
No comments:
Post a Comment