کابل میں پاکستانی طلباء کی گمشدگی، وفاقی وزیر ساجد طوری کا اظہارتشویش

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی ساجدطوری نے کابل میں پاکستانی طلباء کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر ساجد طوری کا کہنا تھا کہ لاپتہ پاکستانی طلباء کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ وزارت خارجہ افغان حکام کے ساتھ لاپتہ پاکستانی طلباء کا معاملہ اٹھائے۔

وفاقی وزیر کی لاپتہ پاکستانی طلباء کے والدین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی، ساجد طوری کا کہنا ہے کہ افغان حکام لاپتہ پاکستانی طلباء کی جلد بازیابی کو یقینی بنائیں۔

خیال رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کی نجی جامعات میں زیر تعلیم پاکستان سے تعلق رکھنے والے 4 طلبہ عید کے دن سے مبینہ طور پر لاپتا ہیں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چاروں پاکستانی طلبہ ہفتے کی دوپہر سے لاپتا ہیں۔ لاپتا ہونے والے طلبہ اپنے دیگر ہم وطن ساتھیوں کے ساتھ کابل میں ایک ہی اپارٹمنٹ میں مقیم تھے۔

رپورٹ کے مطابق طلبہ عید الاضحیٰ کے پہلے دن اپارٹمنٹ سے باہر گئے تھے البتہ اس کے بعد وہ واپس نہیں لوٹے۔

کابل میں طالبان حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے لاپتا پاکستانی طلبہ کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/1mRUMSL

No comments:

Post a Comment

Main Post

Fake vintage wine gang busted in France and Italy, police say

The group is alleged to have made fake labels from famous French vineyards, using them to sell cheap wine. from BBC News https://ift.tt/4s...