خیرپور میں پولنگ اسٹیشن سے ریکارڈ واپس لیجانے والے پولنگ عملے کا سامان لوٹ لیا گیا۔ کامیاب امیدوار فیض محمد بانبھن کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دوسرے دن ڈکیتی کیسے ہوگئی؟۔
خیرپور کی یونین کونسل کنڈیاری کے میہر علی اُنڑ پولنگ اسٹیشن عملے سے 8 مسلح ملزمان نے بیلٹ پیپرز، بیلٹ باکس سمیت مکمل سامان لوٹ لیا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ اس یونین کونسل سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے فیض محمد بانبھن کامیاب ہوئے ہیں۔
فیض محمد بانبھن کا کہنا ہے کہ پولنگ عملہ اتوار کی شام مکمل سامان لے گیا تو اگلی شام ڈکیتی کیسے ہوگئی؟۔
سندھ میں اتوار کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں 14 میں سے 13 اضلاع میں پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/uZC2I64
No comments:
Post a Comment