ملک میں بجلی کا شارٹ فال ایک بار پھر بڑھ کر 6 ہزار 238 میگاواٹ تک پہنچ گیا، مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 20 ہزار 762 اور طلب 27 ہزار میگاواٹ ہے، جس کے ساتھ ہی شارٹ فال 6 ہزار 238 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔
ملک میں بجلی کے شارٹ فال میں اضافے کے باعث مختلف علاقوں میں 14، 14 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، شہروں میں 10 گھنٹے جبکہ ہائی لائن لاسز والے علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔
کراچی میں بھی 8 سے 12 گھنٹے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی یومیہ 6 سے 8 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے، اس فیصلے سے صارفین پر 113 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/wFIEzNC
No comments:
Post a Comment