پی این ایس طغرل کے بعد دوسرا جدید جہاز پاک بحریہ میں شامل

جہاز پی این ایس طغرل کے بعد چین میں تیار دوسرا فریگیٹ پی این ایس تیمور پاک بحریہ میں شامل ہوگیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس تیمور کی کمشننگ تقریب ہڈونگ شونگوا شی یارڈ چین میں ہوئی۔ چین میں پاک نیوی مشن کے سربراہ کموڈور راشد محمود مہمان خصوصی تھے۔

ترجمان کے مطابق پی این ایس تیمور جدید جنگی ہتھیاروں اور آلات سے لیس اور مختلف جنگی حالات میں موثرکارروائی کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کموڈور راشد محمود کا تقریب میں کہنا تھا بیڑے میں جہاز کی شمولیت سےپاکستان کا بحری دفاع مزید مضبوط ہوگا۔

مہمان خصوصی نے جہاز کی بروقت تکمیل پر شپ یارڈ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے ملکی دفاع مزید ہوگا۔

واضح رہے کہ اس طرز کا پہلا جہاز پی این ایس طغرل جنوری میں پاک بحریہ میں شامل ہوا ، مزید 2 جہاز تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/PcBRqwS

No comments:

Post a Comment

Main Post

Three children drown every day in India's wetlands. But mothers are fighting back

Mothers in the harsh Sundarbans delta are battling the rising tide of child drownings. from BBC News https://ift.tt/h1jnTqH