جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی جانب سے معذرت کے بعد نئے چیئرمین نیب کیلئے دیگر ناموں پر غور شروع کر دیا گیا۔
قانونی ٹیم نے وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ متبادل نام پر بھی اپوزیشن لیڈر سے مشاورت جاری رکھیں۔
ذرائع کے مطابق چيئرمين نيب کےلیے اخلاق تارڑ، آفتاب سلطان اور ناصر کھوسہ کےنام زير غور ہے۔ جسٹس (ر) مقبول باقر نے چیئرمین نیب بننے سے باضابطہ معذرت کرلی ہے۔
اپوزیشن لیڈرنے کوئی نام نہیں دیا، چند روز میں وزیراعظم شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔
اس سے قبل حکومتی جماعتوں نے چیئرمین نیب کے لیے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق کرلیا۔
خیال رہے کہ تین جون کو سپریم کورٹ میں ہائی پروفائل مقدمات کے حوالے سے سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی میں سسٹم کے باہر سے کسی کا دباؤ قبول نہ کیا جائے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Sc8D5La
No comments:
Post a Comment