وزیراعظم شہبازشریف کا قائم مقام افغان ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم شہبازشریف نے افغانستان کے قائم مقام وزیراعظم ملا حسن اخوند سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران افغانستان میں زلزلے سے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شہبازشریف نے سانحے میں جاں بحق شہریوں کے سوگواران سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شہبازشریف نے افغان ہم منصب کو پاکستان کی طرف سے دی جانی والی امداد کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زخمی افغانیوں کوپاکستان میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ آج پاکستان نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان بھجوا دیا ہے اور برادر ہمسایہ ملک کو مشکل گھڑی میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کو امدادی سامان بھجوا دیا گیا ہے۔

امدادی سامان پاک افغان غلام خان بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کیا گیا، اس موقع پر صوبائی وزیر اقبال وزیر اور عسکری حکام بھی موجود تھے۔

پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کے 8 ٹرک گزشتہ رات افغانستان روانہ کئے گئے، جن میں خیمے، ترپال، کمبل اور ضروری دوائيں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ برادر ہمسایہ ملک افغانستان میں منگل کی شب آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/quzFWJB

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...