بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دیکر لوگوں کو لوٹنے والے 2 انسانی اسمگلر گرفتار

ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل پشاور نے 2 خطرناک انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا گروہ پاک ایران بارڈر پر بیرون ملک جانے والوں کو یرغمال بناکر اُن پر تشدد کی ویڈیوز سے اُن کے گھروالوں کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورتا تھا۔

فیڈرل انویسٹی گیسن ایجنسی (ایف آئی اے) کے انسانی اسمگلنگ سیل نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث حبیب الرحمن اور عزیز مہمند کو پشاور کے قصہ خوانی بازر میں چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان کا ایک ساتھی پہلے ہی گرفتار ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کا گروہ پاک ایران بارڈر پر بیرون ملک جانیوالوں کو یرغمال بنا کر رکھتا تھا۔

ایجنسی کے مطابق ملزمان تارکین وطن پر تشدد کرتے ہوئے اُن کی ویڈیوز بناتے تھے، جن کے ذریعے اُن کے گھر والوں کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورے جاتے، ملزمان نے عثمان نامی شہری کو ترکی بھیجنے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے اور اُس پر تشدد کی ویڈیوز سے اُس کے گھر والوں کو بھی بلیک میل کیا۔

ایف آئی اے کے مطابق اسی گروہ کے تشدد سے عثمان کے ہاتھ اور ٹانگ بری طرح جھلس گئے تھے، ملزمان کئی دیگر افراد کے ساتھ بھی فراڈ میں ملوث ہیں۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/E4s0RSe

No comments:

Post a Comment

Main Post

Three children drown every day in India's wetlands. But mothers are fighting back

Mothers in the harsh Sundarbans delta are battling the rising tide of child drownings. from BBC News https://ift.tt/h1jnTqH