کوئٹہ: ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے بچہ جاں بحق

کوئٹہ کے سول اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے بچہ جاں بحق ہوگیا، ورثاء نے لاش کے ہمراہ جناح روڈ پر احتجاج کیا۔

کوئٹہ کے سول اسپتال میں 10 س سالہ بچے کو ڈائریا کے باعث تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا، جہاں اسے طبی امداد دی جارہی تھی کہ اچانک اس کی موت واقع ہوگئی۔

ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹر مریض کو ایک دوسرے کے پاس ریفر کرتے رہے، جس کی وجہ سے بچے کی حالت غیر ہوگئی اور اس کی موت واقع ہو گئی۔

ورثاء نے میت کے ہمراہ احتجاج کیا اور جناح روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔

ڈاکٹروں کا مؤقف ہے کہ جب بچے کو لایا گیا تو اسے ڈائریا تھا اور وہ آخری اسٹیج پر تھا، اسے بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن دوران علاج ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔

سیکریٹری صحت صالح محمد ناصر کی ہدایت پر انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/aX6CDcI

No comments:

Post a Comment

Main Post

Three children drown every day in India's wetlands. But mothers are fighting back

Mothers in the harsh Sundarbans delta are battling the rising tide of child drownings. from BBC News https://ift.tt/h1jnTqH