چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹ محمد عبدالقادر کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی انحطاط کی بڑی وجہ درآمدی اور برآمدی قدر میں فرق ہے اور اس تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لیے ہمیں اپنی مقامی صنعتوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر عبدالقادر نے وزیر مملکت پیٹرولیم ڈویژن سینیٹر مصدق مسعود ملک سے درخواست کی کہ وہ کراچی کے صنعتکاروں کے مسائل پر توجہ دیں اور مناسب حل نکالیں۔
چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد عبدالقادر کا کہنا تھا کہ گیس کی تقسیم کے معاملے میں گھریلو صارفین کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔
سینیٹر عبدالقادر کا کہنا تھا کہ حکومت پر بوجھ کم کرنے کے لیے سی این جی سیکٹر کو اپنے طور پر گیس درآمد کرنے کی اجازت دی جائے اور گیس کی تقسیم کو سیکٹر کے لحاظ سے ترجیح دی جانی چاہیے۔
کمیٹی نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے درپیش مسائل پر بھی غور کیا۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے کمیٹی کو صنعتکاروں کی شکایات سے آگاہ کیا جس میں صنعتی شعبے کو گزشتہ چار ماہ سے گیس کی عدم دستیابی بھی شامل ہے۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈویژن سینیٹر مصدق مسعود ملک نے کمیٹی کو بتایا کہ وزارت صرف ان مصنوعات کو ریگولرائز کرتی ہے جو بڑے پیمانے پر عوام استعمال کرتے ہیں۔
کمیٹی نے اوور بلنگ کے معاملے پر عوامی درخواستوں پر غور کیا جس کا حوالہ معزز چیئرمین سینیٹ نے دیا تھا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آزاد تھرڈ پارٹی کی خدمات حاصل کی جائیں جس سے اتھارٹی کو سائنسی طریقوں سے چوری کا پتہ لگانے میں مدد ملے گی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/jAfJWBe
No comments:
Post a Comment