آصف زرداری کےبہنوئی کےپروٹوکول کی گاڑی کولوٹ لياگيا

کراچی ميں شارع فيصل پر آصف علی زرداری کے بہنوئی فضل اللہ پيچوہو کے پروٹوکول کی گاڑی کولوٹ ليا گيا۔

پولیس کے مطابق واقعہ28مئی کوشارع فيصل پر پيش آيا جس کا مقدمہ بہادر آباد تھانے ميں درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ايف آئی آر کے متن کے مطابق فضل اللہ کے پروٹوکول کی گاڑی ميں ڈرائيور دلاورخان اورعبدالحنان موجود تھے کہ دو موٹرسائيکلوں پرسوار4ملزمان نے لوٹ مار کی۔

گاڑی سے2 بريف کيس اور موبائل فون چھين لئے گئے، بريف کيس ميں ليپ ٹاپ،چيک بک،اسلحہ لائسنس اور 3 گاڑيوں کے کاغذات تھے ۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Eed9QXS

No comments:

Post a Comment

Main Post

California asks US government for billions in fire relief funds

Governor Gavin Newsom said the requested funds will help in immediate and long-term recovery work. from BBC News https://ift.tt/Gr2hMkX