وزیراعظم شہبازشریف اور برطانوی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم شہبازشریف اور برطانوی ہم بورس جانسن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ بورس جانسن نے شہبازشریف کووزارت عظمیٰ کاعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

بورس جانسن نے برطانیہ کا پاکستان کيساتھ دوطرفہ تعلقات کومزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ کيساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

وزیراعظم نے افغانستان میں امن اور استحکام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی معیشت کو سنبھالنے کےلیے منجمد اثاثے فوری بحال کیے جائیں۔

شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Tcdtni2

No comments:

Post a Comment

Main Post

California asks US government for billions in fire relief funds

Governor Gavin Newsom said the requested funds will help in immediate and long-term recovery work. from BBC News https://ift.tt/Gr2hMkX