وزیراعظم کی لندن میں نوازشریف سے ملاقات کا وقت طے

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں قائد ن لیگ نواز شریف سے ملاقات سہ پہر 3 بجے حسن نواز کے دفتر میں ہوگی۔

وزير دفاع خواجہ آصف،خواجہ سعد رفیق، وزیرداخلہ راناثناءاللہ، اور کابینہ کے ديگر اراکین وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔  کل نواز شریف کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی نوازشریف اور سابق وزیرداخلہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں اہم فیصلے متوقع ہیں، لندن میں ہونیوالی ملاقات میں الیکشن سمیت اہم قومی امورپرمشاورت کی جائے گی۔

ملاقات کے حوالے سے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ يہ خيرسگالي کا دورہ ہے، پاکستان کے فيصلے لندن ميں ہونے کی باتيں درست نہيں۔ ہم اپنے قائد سے سیاسی مشاورت کریں گے۔

دوسری جانب قائد ن لیگ نواز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابقہ حکومت سر سے پاؤں تک بحران پیدا کر کے گئی ہے، شہباز شریف کے ساتھ کل اہم امور ہر بات چیت ہوگی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے سیاسی معاشی اقتصادی اور آئینی معاشرتی بحران پیدا کر دیا ہے، عمران خان نے وہ تباہی مچائی ہے جس کی مثال نہی ملتی، عمران خان سے آئندہ الیکشن میں مکمل جان چھوٹ جائیگی۔

دوسری جانب کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ن لیگ لندن نے کارکنوں کو کال دیدی۔ ن لیگ برطانیہ کے صدر زبیر گل کا کہنا ہے کہ ملاقات میں کسی کو رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

زبیرگل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور کابینہ اراکين کے استقبال کے لیے کارکن 3بجے سٹینفون ہاوس پہنچیں، کارکن وزیراعظم اور ان کے وفد کا شاندار استقبال کریں گے۔



from SAMAA https://ift.tt/iUTlLrS

No comments:

Post a Comment

Main Post

Zelensky says he hopes to end Ukraine war 'this year'

The Ukrainian president was speaking at a summit to mark the third anniversary of Russia's full-scale invasion. from BBC News https://...