نوبیاہتا جوڑے نے شادی کے چند گھنٹے بعد ہی خودکشی کرلی

نوبیاہتا جوڑے نے شادی کے چند گھنٹے بعد ہی دسویں منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق مصر میں پولیس حکام نے طالبیہ کے علاقے میں شادی کے چند گھنٹے بعد نوبیاہتا جوڑے کی اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کے واقعے کی تفتیش شروع کی ہے۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ نوجوان اور لڑکی کی وقوعہ کی رات شادی ہوئی تھی اور انہوں نے طالبیہ کے علاقے میں دسویں منزل پر واقع اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے چھلانگ لگانے کا فیصلہ کیا۔ ۔

تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ مرنے والے جوڑی کی عمر پچیس اور تیس سال تھی۔ انہوں نے اپنی شادی کے چند گھنٹے بعد دسویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا اور مصری میڈیا کے مطابق واقعے کے پیچھے کوئی مجرمانہ شبہ نہیں ہے۔

تحقیقاتی حکام وجوہات جاننے کے لیے متوفی کے اہل خانہ کے بیانات سنیں گے جب کہ انہوں نے فرانزک رپورٹ داخل کرنے کے بعد دونوں لاشوں کی تدفین کی اجازت دے دی ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/XesBf3G

No comments:

Post a Comment

Main Post

Man charged with murder, arson in NYC subway killing

Sebastian Zapeta is accused of setting a woman on fire and fanning the flames. from BBC News https://ift.tt/U4X8JSq