پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی آنے والی فلم کملی کا ٹیزر جاری کردیا گیا ۔
حال ہی میں صبا قمر کی ویب سریز مسز اینڈ مسٹر شمیم کا ٹریلر جاری کیا گیا تھا جبکہ ان کی فلم گھبرانا نہیں ہے عید الفطر پر ریلیز ہونے والی ہے۔
اب سرمد سلطان کھوسٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی ان کی فلم کملی کا ٹیزر بھی ریلیز کردیا گیا ۔
اس فلم کی کاسٹ میں اداکارہ صبا قمر، ثانیہ سعید، نمرہ بچہ، عدیل افضل سمیت کئی اداکار شامل ہیں جبکہ فلم کی ہدایتکاری سرمد کھوسٹ نے دی ہے ۔
صبا قمر کی سرمد کھوسٹ کے ساتھ یہ پہلی فلم نہیں بلکہ اس سے قبل انڈسٹری کے یہ دونوں اداکار ایک ساتھ فلم ’منٹو‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
فلم متوقع طور پر رواں برس جولائی میں ریلیز کی جانی تھی لیکن کرونا وائرس کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوئی اور تاحال ابھی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ کوئی نہ کوئی پراجیکٹ ایسا ضرور ہوتا ہے جس میں کردار نبھا کر آپ کو خوشی اور اطمینان محسوس ہوتا ہے اور شاید فلم کملی میں نبھایا گیا کردار بھی ایسا ہی ہے جس کے بارے میں سوچتی ہوں تو خوشی اور اطمینان ملتا ہے۔
from SAMAA https://ift.tt/XHzu4ZA
No comments:
Post a Comment