پاکستان نے20سال بعد آسٹريليا کے خلاف ون ڈے سيريز جيت لی

پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر 20 سال بعد سیریز جیت لی، بابر اعظم کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا جانے والا 211 رنز کا ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر 37.5 اوورز میں حاصل کرلیا اور سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 24 رنز پر گری، فخر زمان 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اس کے بعد امام الحق نے اور کپتان بابر اعظم نے ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروایا۔

بابر اعظم نے شاندار 105 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ امام الحق بھی 89 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیتا اور مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی، آسٹریلوی ٹیم 41.5 اوورز میں 210 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور پاکستان کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور محمد وسیم نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی نے دو اور زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ سیریز کا پہلا میچ آسٹریلیا کے نام رہا تھا جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے مہمان کو شکست دی تھی۔



from SAMAA https://ift.tt/PMnbs96

No comments:

Post a Comment

Main Post

Watch: Huge waves strike Peruvian coastline

Videos show waves reported to be up to four metres high upending boats and deluging towns. from BBC News https://ift.tt/RbeCnaV