کراچی: سمندر میں کودنے والی خاتون کو بچوں سمیت بچالیاگیا

کراچی میں نیٹی جیٹی پر پل سے سمندر میں چھلانگ لگانے والی خاتون اور تین بچوں کو بچالیا گیا، ریسکیو وں نے کمال پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند منٹ میں ہی چاروں کو بحفاظت پانی سے نکال لیا۔

کراچی میں غربت سے تنگ خاتون نے اپنے تین بچوں سمیت نیٹی جیٹی پل سے سمندر میں چھلانگ لگادی تھی، ذرا سی تاخیر خاتون اور اس کے بچوں کی زندگی کے خاتمے کا سبب بن سکتی تھی تاہم پورٹ گرینڈ پر مامور سماویہ نے یہ دردناک منظر دیکھ لیا اور چیخ و پکار شروع کردی۔

سماویہ کا کہنا ہے کہ میں پانی پینے کیلئے آئی تو دیکھا کہ خاتون نے بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگادی، میں نے شور مچایا، تو رضا کار فوراً کشتی پر پہنچے، جلد بازی میں کشتی کو بھی نقصان پہنچا۔

خوطہ خور شہریار اور ان کے ساتھیوں نے انتہائی مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں بچوں اور خاتون کو سمندر سے نکال لیا۔

خاتون اور تینوں بچوں کو پورٹ گرینڈ پر لاکر ابتدائی طبی امداد دی گئی، چاروں افراد بخیر وعافیت ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/2c1odYw

No comments:

Post a Comment

Main Post

US government workers told to report DEI efforts or face 'consequences'

Government employees received emails threatening "consequences" if they did not report DEI work to the White House. from BBC New...