طلحٰہ طالب سمیت 6 پاکستانی ویٹ لفٹرز معطل

طلحٰہ طالب سمیت 6 پاکستانی ویٹ لفٹرز کو معطل کردیا گیا۔ انٹرنیشنل ایجنسی نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ڈوپ ٹیسٹ کے معاملے پر معطل کیا۔

ڈوپنگ سے متعلق بین الاقوامی ادارے انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلحہ طالب سمیت 6 ویٹ لفٹرز کو معطل کردیا۔

انٹرنیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ ایجنسی نے طلحہ طالب اور ابوبکر غنی کو معطل کئے جانے کی وجہ ان کے ڈوپ ٹیسٹ میں ممنوعہ شے کا پایا جانا بتایا ہے، جبکہ شرجیل بٹ، عبدالرحمٰن، غلام مصطفیٰ اور فرحان امجد کی معطلی ڈوپ ٹیسٹ کے سیمپلز جمع کرانے سے انکار کی وجہ سے ہوئی۔

چند روز قبل پاکستانی ویٹ لفٹرز طلحٰہ طالب اور ابوبکر غنی کے ڈوپ ٹیسٹ کئے گئے جو مثبت آئے اور ان کے سیمپلز میں ممنوعہ ادویات پائی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ کھلاڑیوں کی جانب سے ممنوعہ ادویات لینے پر پاکستان کو بھی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، تین ویٹ لفٹرز نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022ء کیلئے بھی کوالیفائی کیا ہوا ہے تاہم اب وہ مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔



from SAMAA https://ift.tt/aO6tZcx

No comments:

Post a Comment

Main Post

US government workers told to report DEI efforts or face 'consequences'

Government employees received emails threatening "consequences" if they did not report DEI work to the White House. from BBC New...