دورۂ یورپ: پاکستان ہاکی ٹیم کو مسلسل دوسری شکست

دورۂ یورپ کے دوران پاکستان ہاکی ٹیم کو تیسرے میچ میں بیلجیئم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم ایک میچ جیت سکی ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بیلجیئم نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 5 گولز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی ٹیم میں 7 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا جبکہ بیلجیئم کی ٹیم پرانے اسکواڈ پر ہی مشتمل تھی۔

خیال رہے 27 اپریل کو ہونیوالے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی تھی جبکہ گرین شرٹس نے 26 اپریل کو دورے کا آغاز کامیابی سے کیا تھا، پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 3 کے مقابلے میں 5 گولز سے شکست دی تھی۔



from SAMAA https://ift.tt/baOUKRu

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...