لمپی اسکن ڈیزیز: سندھ میں کئی لاکھ جانوروں کو ویکسینیشن

سندھ میں گائیں میں پھیلنے والی جلدی بیماری لمپی اسکن کے خلاف ویکسینیشن مہم جاری ہے، سات روز کے دوران تقریباً 4 لاکھ گائیں کو ویکسین لگا دی گئی ہے، امید ہے 20 روز میں ویکسینیشن کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، جلد ہی ویکسین کی مزید 19 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

سندھ میں گائیں میں پھیلنے والی لمپی اسکن ڈیزیز کی روک تھام کیلئے بنائی گئی ٹاسک فورس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں ویکسینیشن کا عمل پیر 4 اپریل سے جاری ہے۔

محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق اس وقت کراچی میں 7 لاکھ 50 ہزار 672، ٹھٹھہ میں 2 لاکھ 98 ہزار 27، حیدرآباد میں 2 لاکھ 84 ہزار 909، سجاول میں 2 لاکھ، 23 ہزار 375، ٹنڈو محمد خان میں 76 ہزار 706، بدین میں 3 لاکھ 15 ہزار 369، عمرکوٹ میں 2 لاکھ 77 ہزار 510،  میرپورخاص میں 2 لاکھ 70 ہزار 19، سانگھڑ میں 8لاکھ 16 ہزار 78 گائیں موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹنڈو الہیار میں 60 ہزار 184، شہید بے نظیر آباد میں 5 لاکھ 74 ہزار 45، نوشہرو فیروز میں 4 لاکھ 54 ہزار 218، گھوٹکی میں 4 لاکھ 23 ہزار 569، شکارپور میں 7 لاکھ، 46ہزار 886، کشمور میں ایک لاکھ 90ہزار 872، دادو ڈھائی لاکھ، کچو جوہی میں ایک لاکھ 34 ہزار گائیں موجود ہیں۔

محکمہ لائیو اسٹاک کے ڈی جی ڈاکٹر نذیر احمد لاکھو نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ مزید اضلاع سے بھی ڈیٹا اکھٹا کیا جارہا ہے، اب تک کراچی سمیت 22 اضلاع سے ڈیٹا اکھٹا کیا گیا جہاں مجموعی طور پر 90 لاکھ 16 ہزار 422 گائیں اس وقت موجود ہیں، کراچی سمیت تمام اضلاع میں ویکسینیشن شروع کردی گئی ہے اور اب تک صوبہ بھر میں سات روز کے دوران 3 لاکھ 89 ہزار 792 گائیں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ویکسین کی مزید 19 لاکھ خوراکیں بھی جلد بیرون ملک سے پاکستان پہنچ جائیں گی۔



from SAMAA https://ift.tt/FdgaEZu

No comments:

Post a Comment

Main Post

McDonald's burgers linked to E. coli outbreak in the US

At least 49 people have been sickened and one person has died, according to the CDC. from BBC News https://ift.tt/oZJUKfy