ہمارا مطالبہ فوری انتخابات ہیں، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم فوری انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں، آگے بڑھنے کا یہی واحد راستہ ہے۔ انہوں نے بدھ کو نماز عشاء کے بعد پشاور میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہم فوری انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں، آگے بڑھنے کا یہی واحد راستہ ہے، عوام کو فیصلہ کرنے دیں وہ انتخابات کے ذریعے کس کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدھ (12اپریل) کو عشاء کے بعد پشاور میں جلسہ کروں گا، غیرملکی سازش سے حکومت کی تبدیلی کے بعد یہ پہلا جلسہ ہوگا، چاہتا ہوں کہ ہمارے تمام لوگ جلسے میں شریک ہوں۔

ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر بنایا گیا، پاکستان بیرونی طاقتوں کی کٹھ پتلی ریاست کے طور پر نہیں بنا تھا۔

اس سے قبل آج پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو  ہوئی، جس میں عوامی رابطہ مہم اور جلسے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید جانیے: شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھالیا

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت میں بلیک میل ہوتے رہے لہٰذا آئندہ اتحادیوں کو ساتھ ملا کر حکومت نہیں بنائیں گے، اسمبلی سے استعفے دے دیئے، اب پارلیمنٹ نہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اب عوامی سطح پر نئے انتخاب کا دباؤ ڈالے گی، تحریک انصاف کی مقبولیت سے تمام جماعتیں خوفزدہ ہیں، دوبارہ پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت لے کر جائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اقتدار جانے کا دکھ نہیں اپنے ہی افراد کے دھوکہ دینے پر دکھی ہوں۔



from SAMAA https://ift.tt/qL3zJTp

No comments:

Post a Comment

Main Post

McDonald's burgers linked to E. coli outbreak in the US

At least 49 people have been sickened and one person has died, according to the CDC. from BBC News https://ift.tt/oZJUKfy