کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکڑوں کارکنوں کا وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں کاروان وفا مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا کلفٹن تین تلوار پہنچ گیا، جہاں آتشبازی بھی کی گئی۔
کراچی کے علاقے نمائش سے پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد نے عمران خان کی حمایت میں کاروان وفا ریلی نکالی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی کلفٹن تین تلوار پہنچی۔
پی ٹی آئی ریلی کی قیادت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے کی، جس میں مقامی رہنماؤں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، کارکنان نے تین تلوار پر نعرے بازی کی، اس موقع پر آتشبازی بھی کی گئی۔
from SAMAA https://ift.tt/tJ1ljUy
No comments:
Post a Comment