ملائیکہ اروڑا ذہنی صدمے میں کیوں ہیں؟ اداکارہ کا انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ نے کہا ہے کہ وہ اب تک کار حادثے کی وجہ سے ذہنی صدمے میں مبتلا ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو میں ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑہ نے یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ حادثے کی تکلیف اور صدمے سے اب تک نہیں نکل سکی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ زخمی ہوئیں اور ان کا کافی خون بہا، انہوں نے کہا کہ وہ جسمانی طور پر تو صحت یاب ہوگئی ہیں لیکن ذہنی طور پر اب بھی مکمل تندرست نہیں ہوئیں اور ذہنی صدمے میں مبتلا ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ شوٹنگ کے لئے بھارت کے ایک شہر میں گئی ہوئی تھیں جہاں وہ کار ڈرائیو کرتے ہوئے ایک بڑے حادثے سے بال بال بچیں تاہم انہیں کافی چوٹیں آئیں اور وہ کئی دن تک اسپتال میں زیرِ علاج رہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/kdrtPAa

No comments:

Post a Comment

Main Post

California asks US government for billions in fire relief funds

Governor Gavin Newsom said the requested funds will help in immediate and long-term recovery work. from BBC News https://ift.tt/Gr2hMkX