بھارتی اداکار نے ماہِ رمضان میں فٹ رہنےکا طریقہ بتادیا

 


بگ باس کے سابق کنٹیسٹنٹ بھارتی ڈراموں کے مشہور اداکارہ علی گونی نے اپنے مداحوں کو ماہِ رمضان میں فٹنس برقرار رکھنے کا طریقہ بتا دیا ہے۔

علی گونی نے انسٹاگرام پر ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رمضان میں صحت کےحوالے سے کسی بھی مشکل پر قابو پانے کے لیے اس ایک روٹین پر عمل کرلیں تو مثبت نتائج سامنے آسکتے ہیں، یہ مقدس مہینہ خود نظم و ضبط کے دائرے میں رکھنے کے بارے میں ہے۔

اداکار نے روزے میں بھی اپنی فٹنس کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ میں افظار اور سحر کے درمیان میں کم از کم 2 سے 3 لیٹر پانی پینے کی کوشش کرتا ہوں لیکن اتنا پانی ایک ساتھ نہیں پینا چاہیے بلکہ آہستہ آہستہ پینا چاہیے ۔

انہوں نے کہا مزید کہ رمضان میں کھجوریں کھانا نہ بھولیں کیونکہ یہ نا صرف خون میں گلوکوز کو نارمل رکھنے میں مدد دیتی ہیں بلکہ ہمیں زیادہ کھانے سے بھی روکتی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ خاص طور پر سحری کے دوران ضرورت سے زیادہ نہ کھائیں، سحری میں ہلکی لیکن زیادہ فائبر والی غذا کھائیں اس سے آپ خود کو پورا دن توانا محسوس کریں گے، میں اپنے معدے کو پرسکون رکھنے اور دن میں کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے دو چمچ دہی بھی سحری میں لیتا ہوں ۔

علی گونی نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ میں دن میں ورزش نہیں کرسکتا، اس لیے جب سے رمضان شروع ہوا میں شام کو ورزش کررہا ہوں، کبھی جم جاتا ہوں یا پھر ویسے ہی تھوڑی چہل قدمی کرلیتا ہوں نہیں تو آدھی رات کو سائیکل چلا لیتا ہوں ۔



from SAMAA https://ift.tt/TlYv6cy

No comments:

Post a Comment

Main Post

US government workers told to report DEI efforts or face 'consequences'

Government employees received emails threatening "consequences" if they did not report DEI work to the White House. from BBC New...