وزیراعظم عمران خان نے حکومت سے علیحدگی اختیار کرنیوالی اتحادی جماعتوں کے 3 وزراء کے استعفے منظور کرلئے، وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو وزارت قانون و انصاف کا اضافی چارج دیدیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے دو وزراء وزیر قانون فروغ نسیم، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق اور ق لیگ کے وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کے استعفے منظور کرلئے۔
ایم کیو ایم پاکستان نے حکومت کا ساتھ چھوڑ کر اپوزیشن سے اتحاد کرلیا جبکہ طارق بشیر چیمہ اپنی پارٹی کی پالیسیوں کے باعث ق لیگ سے الگ ہوگئے، انہوں نے تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم کیخلاف ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے بیرسٹر فروغ نسیم کی جگہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو وزارت قانون و انصاف کا اضافہ چارج بھی دیدیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ انہیں وزارت قانون کا قلمدان مل رہا ہے اور وہ شہباز شريف اور حمزہ شہباز کی ضمانتيں منسوخ کرانے کی کارروائی شروع کر رہے ہيں، شہباز شريف کا وزيراعظم بننے کا خواب کرچی کرچی ہوجائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ اپوزيشن کے سرکردہ لوگ بين الاقوامی سازش کا حصہ ہيں، پاکستان کے لوگ اس سازش کو پہچانتے ہوئے اٹھ کھڑے ہوئے ہيں، ابھی 48 گھنٹے ہيں، ان کی شيروانياں ٹنگی رہ جائيں گی۔
from SAMAA https://ift.tt/1m4Is0M
No comments:
Post a Comment