پنجاب اسمبلی تحليل کرنے کی اطلاعات ملی ہيں، حمزہ شہباز

ن لیگی رہنماء حمزہ شہباز کہتے ہیں کہ ایسی رپورٹ ہیں کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کی جارہی ہے، ثابت ہوگیا کہ عمران خان اور عثمان بزدار کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ دوسری جانب شہباز گل نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق خبر کی تردید کردی۔

مریم نواز کے ساتھ مہنگائی مکاؤ مارچ کی قیادت کرنیوالے مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز نے سماء سے خصوصی گفتگو ميں کہا کہ پنجاب اسمبلی تحليل کرنے کی اطلاعات ملی ہيں، ثابت ہوگيا کہ عمران خان اور عثمان بزدار کی ٹانگيں کانپ رہی ہيں، مسلم لیگ ق اور ترین گروپ کی جانب سے ٹھنڈی ہوا آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم ليگ نون کا مارچ عمران خان کے گھر جانے پر ختم ہوگا، عوام نے حکومت کيخلاف تحريک عدم اعتماد پيش کردی، بہتر یہی ہوگا عمران خان استعفیٰ دے ديں، اسلام آباد ميں جلسہ کريں گے، دھرنا نہيں دينگے۔

مزید جانیے: حکومت جاچکی، خدا حافظ کہنے جارہے ہیں، مریم نواز

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کا بھی پنجاب اسمبلی توڑنے سے متعلق سمری کی تیاری کی خبر پر ردعمل سامنے آگیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں اور اس خبر میں صداقت نہیں ہے۔

مزید جانیے: جان بھی چلی جائے توکرپٹ ٹولے کونہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم

واضح رہے کہ سماء کی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کمالیہ جلسے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اپنے ساتھ لے گئے۔ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کہتےہيں وزیراعظم  مشاورت کیلئے عثمان بزدار کو اسلام آباد لے کرگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی کل پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کریں گے۔



from SAMAA https://ift.tt/PDhuVWE

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...