زیدعلی اور شاہ ویر جعفری کی مولانا طارق جمیل سےملاقات

یوٹیوبر زید علی اور شاہ ویر جعفری نے معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی ہے۔

شاہ ویر جعفری کی جانب سے اس دوران مولانا طارق جمیل کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’آپ مذہب سے بڑھ کر پیار، محبت کی بات کرتے ہیں جن سے وہ بہت متاثر ہیں۔‘

دوسری جانب زید علی اور شاہ ویر کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر مولانا طارق جمیل کے ساتھ تصویریں بھی شیئر کی گئیں۔

زید علی کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہنا تھا کہ ’یہ میری زندگی کے بہترین لمحات میں سے ایک لمحہ تھا، مولانا طارق جمیل سے ملنا شاہ ویر جعفری کا بھی خواب تھا جو کہ اب پورا ہو گیا ہے۔‘

اس پر شاہ ویر نے زید علی کی پوسٹ کے کمنٹ باکس میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بہت خوبصورت ملاقات تھی‘۔

شاہ ویر جعفری کا اپنے اکاؤنٹ کی پوسٹ پر مولانا طارق جمیل کے لیے کیپشن میں لکھنا تھا کہ ’صرف خالص محبت‘۔



from SAMAA https://ift.tt/CyxEgbv

No comments:

Post a Comment

Main Post

200 Palestinian prisoners released to jubilant scenes in West Bank

The prisoners were released in exchange for four female hostages held by Hamas in Gaza. from BBC News https://ift.tt/oGWwnSP