کراچی ميں تيرہويں لٹريچر فيسٹيول کا آغاز ہوگيا جہاں بڑی تعداد ميں عوام نے شرکت کی ۔
ادب سے لگاؤ رکھنے والوں کا آتش شوق بھڑکانے کے لئے تيرہويں کراچی لٹريچر فيسٹيول کا انعقاد نجی ہوٹل ميں کيا گيا ہے ۔
ادبی ميلے ميں پاکستان سميت دنيا بھر سے، مصنفين، شاعر، اديب، صحافی اور فنون لطيفہ سے وابستہ شخصيات شرکت کررہی ہيں ۔
صدر مملکت عارف علوی نے لٹريچر فيسٹيول ميں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اسے کراچی کی ثفاقتی سرگرميوں اور کتب بينی کيلئے اہم قرار ديا ہے۔
فيسٹيول کے شرکا کا کہنا تھا کہ يہ ادبی ميلہ دنيا بھر ميں کراچی کا مثبت چہرہ پيش کرے گا۔
سوشل ميڈيا کے دور ميں ادبی سرگرميوں اور کتاب کی اہميت سے متعلق مصنفين کا کہنا تھا کہ کتب بينی کی اہميت کبھی ختم نہيں ہوسکتی۔
تين روزہ لٹريچر فيسٹيول ميں سیاست، فن و ثقافت اور ادب کے حوالے سے ساٹھ سے زائد فکری نشستیں ہوں گی۔
فيسٹيول ميں ضیاء محی الدین، انورمقصود، زہرہ نگاہ، شہناز وزیرعلی، شیما کرمانی، سلطانہ صدیقی اور صابر ظفر سميت ديگر ملکي وغير ملکي ادبی شخصیات شرکت کررہی ہيں ۔
from SAMAA https://ift.tt/k5ABUz3
No comments:
Post a Comment