سعودی عرب کا عمرہ ادائیگی سے متعلق اہم ترین اعلان

فوٹو: العربیہ

سعودی عرب نے ہر عمر اور ملک کے افراد کیلئے عمرہ کی ادائیگی کھولنے کا اعلان کردیا۔ سعودی وزیر حج کا کہنا ہے کہ کرونا وباء کے باعث عمرہ ادائیگی محدود کی گئی تھی تاہم اب یہ سعادت سب کیلئے عام کردی گئی ہے۔

اردو العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزیر برائے حج وعمرہ ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ دو سال پہلے عمرہ کی ادائیگی کرونا وباء کی وجہ سے محدود کردی گئی تھی مگر اب عمرہ کی سعادت سب کیلئے عام کردی گئی ہے۔

انہوں نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ سے وضاحت کی کہ اللہ کے فضل و کرم سے ’توکلنا‘ ایپ کے ذریعے جب چاہیں عمرہ کی بکنگ کروائیں، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ آپ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

قومی کمیٹی برائے حج، عمرہ اور وزٹ ایکٹیویٹیز کے ایک رکن نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ 228 عمرہ کمپنیاں اور ادارے عازمین کو ان کی آمد سے لے کر عمرہ کی ادائیگی کے بعد اپنے ملکوں کو روانگی تک بہترین خدمات فراہم کررہی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ آنیوالے عرصے میں بیرون ملک اور دنیا کے مختلف ممالک کے زائرین کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔ قومی کمیٹی کے رکن نے اس بات کی نشاندہی کی کہ عمرہ کمپنیاں اور ادارے زائرین کو مصر، تیونس، لیبیا، ہندوستان، پاکستان سے مکہ اور مدینہ کی طرف جوق در جوق وصول کرنے کیلئے تیار ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ نے بدھ 4 مارچ 2020ء کو شہریوں اور مملکت میں مقیم مسلمانوں کیلئے عمرہ اور مسجد نبویؐ کی زیارت کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا تاکہ کرونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات مکۃ المکرمہ میں کرونا وائرس کی آمد کو روکنے کیلئے اٹھائے گئے ہیں، اس وقت سعودی وزارت حج و عمرہ نے انکشاف کیا تھا کہ وہ عازمین کی کم سے کم وقت میں اپنے ملک واپسی میں سہولت فراہم کرنے کیئلے کام کررہی ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/KeoBvJq

No comments:

Post a Comment

Main Post

The Maths Queen with a quantum mission to mentor girls

Dr Angela Tabiri wants more African girls and women from less privileged backgrounds to study maths. from BBC News https://ift.tt/4jXEgQA ...