گیارہ سو میگاواٹ پیداواری صلاحیت کا حامل کے تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ قومی گرڈ سے منسلک کردیا گیا، یہ منصوبہ 2013ء میں شروع گیا تھا۔
ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ 21 فروری سے آزمائشی طور پر چلایا جارہا تھا، کامیاب آزمائش کے بعد کے 3 پلانٹ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ توقع ہے مکمل پاور حاصل کرنے کے بعد جلد ہی اس کا افتتاح کردیا جائے گا، کے تھری پاکستان کا دوسرا نیو کلیئر پاور پلانٹ ہے، جس کی پیداواری صلاحیت 100 میگاواٹ ہے، اس کے قومی گرڈ میں شامل ہونے سے بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے میں مدد ملے گی۔
ترجمان کے مطابق اس وقت ملک میں 6 نیو کلیئر پاور پلانٹس آپریشنل ہیں، جن کی پیداواری صلاحیت 3500 میگاواٹ سے زیادہ ہے۔
from SAMAA https://ift.tt/hVG9eIS
No comments:
Post a Comment