کوک سٹوڈیو سیزن 14 کے مقبول ترین گانوں میں سے ایک ’پسوڑی‘جس کو علی سیٹھی کی جادوئی آواز اور عمدہ بیٹ کی وجہ سے سب نے پسند کیا لیکن لوگ یہ بھی سوچ رہے ہیں کہ اس میں خاتون گلوکار شے گل کون ہیں؟
مگر پسوڑی سے شہرت حاصل کرنے والی شے گل کون ہے، انھوں نے گلوکاری کا آغاز کیسے کیا اور اپنی موجودہ پذیرائی کو وہ کیسے دیکھتی ہیں؟ لوگوں کے اندر ان کو جاننے کا تجسس بھی پایا جاتاہے۔
گلوکارہ کو پسوڑی گانے کے بعد سے بہت مقبولیت مل رہی ہے، 23 سالہ شے گل کا تعلق لاہور سے ہے جنہوں نے اپنی ہاسٹل کی دوست کے ہمراہ گلوکاری کے سفر کا آغاز کیا۔
بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے شے گل نے کہا کہ میرے لئے یہ بہت بڑی بات ہے کہ میرا گانا مشہور ہوگیا، پہلے وہ شوق سے گاتی تھیں لیکن اب یہ اُن کا پیشہ بن گیا ہے۔
انہوں نے اپنے گلوکاری کے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شروع شروع میں صرف شوق کیلئے گلوکاری کرتی تھی، ایک دن میں نے اپنی گلوکاری کی ویڈیو انسٹاگرام پر لگادی جس کو لوگوں نے بہت پسند کیا ۔
شے گل نے بتایا کہ انسٹاگرام پیج شروع کرنے کا خیال بھی اُن کی دوست کا تھا اور اس وقت یہ سب فقط تفریح کے لیے تھا۔ شے گل انسٹاگرام پیج مئی 2019 میں شروع کیا گیا تھا اور اب اس کو شروع ہوئے دو سال سے زائد ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب مجھے کوک اسٹوڈیو کی طرف سے کال آئی تو مجھے بہت حیرانی ہوئی اور مجھے اس بات کو ہضم کرنے میں وقت بھی لگا۔
کوک سٹوڈیو کے پروڈیوسر ذوالفقار جبار خان نے میرے انسٹاگرام پیج کو دیکھا کہ میں کیسے گا رہی ہوں اور انھیں میرا گانا پسند آیا۔ پھر انہوں نے انسٹاگرام پر رابطہ کیا اور کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ کوک سٹوڈیو کے لیے گانا گائیں۔
شے گل نے کہا کہ کوک سٹوڈیو نے بس یہ کہا تھا کہ وہ کچھ ہفتوں بعد بتائیں گے کہ میں کس کے ساتھ گانا گاؤں گی اور جب انہوں نے مجھے بتایا کہ مجھے علی سیٹھی کے ساتھ گانا ہے تو اس وقت میں بہت خوش تھی کیونکہ مجھے علی سیٹھی کے ساتھ گانے کا موقع ملنے والا تھا۔
مزید برآں مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے گلوکارہ نے کہا کہ میں نے ایک مشہور برینڈ کے ساتھ فوٹو شوٹ بھی کیا ہے۔
from SAMAA https://ift.tt/bv0aK1c
No comments:
Post a Comment