لمپی اسکن ڈیزیز: میمن گوٹھ میں 200جانور ہلاک، کیٹل فارمرز

کراچی میں لمپی اسکن نامی وائرس نے وباء کی شکل اختیار کرلی، مویشی مالکان کا دعویٰ ہے کہ صرف ميمن گوٹھ کے 100 باڑوں کے تقريباً 200 جانور ہلاک ہوچکے ہيں، لمپی اسکن ڈيزیز نامی بیماری سے متاثرہ جانور کے گوشت تک ميں دانے موجود ہوتے ہيں اور ان کا دودھ بھی مضر صحت ہوتا ہے۔

کراچی کے شہری ہوشيار ہوجائيں، لمپی اسکن ڈيزيز نامی وائرس نے شہر کے مويشيوں کو نگلنا شروع کرديا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وائرس سے متاثرہ مويشيوں کے جسم پر دانے نکلتے ہيں، جو گوشت کے اندر تک موجود ہوتے ہيں جبکہ بيمار جانور کا دودھ بھی انتہائی مضر صحت ہوتا ہے، جانور کے مرنے کے 10 منٹ کے اندر اندر ہی اس میں کیڑے پڑنا شروع ہوجاتے ہیں۔

ميمن گوٹھ کے کيٹل فارمرز کا دعویٰ ہے کہ يہ بيماری وباء بنتی جارہی ہے، جس سے 200 سے زائد مويشی ہلاک ہوچکے ہيں۔

اس وباء سے جہاں مویشی مالکان کا نقصان ہورہا ہے، وہیں لالچی قصاب شہريوں کو مضر صحت گوشت کھلانے کيلئے جانور سستے داموں خريدنے کی بھی کوششيں کررہے ہيں۔

لمپی اسکن ڈيزيز نامی يہ وائرس سب سے پہلے 2012ء میں افريقا ميں سامنے آيا تھا، اس بیماری ميں اموات کی شرح 5 فيصد ہوتی ہے۔ ماہرين کے مطابق پاکستان ميں يہ بیماری 3 ماہ پہلے حيدرآباد ميں رپورٹ ہوئی تھی، جو اب کراچی سميت سندھ کے مختلف شہروں ميں تیزی سے پھيل رہی ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اگر احتياطی تدابير اختيار نہ کی گئيں تو يہ وباء ملک کے ديگر علاقوں کيلئے خطرہ بن  سکتی ہے۔

سندھ لائيو اسٹاک کے ڈائريکٹرجنرل نذير کلہوڑو نے سماء سے گفتگو میں بتايا کہ پاکستان ميں مويشيوں ميں يہ بيماری پہلی بار آئی ہے جس کی وجہ سے اِس کی دوا بھی دستياب نہيں جبکہ ميونسپل ڈپارٹمنٹ کے پاس ڈاکٹرز بھی نہيں ہیں، ہم نے اپنے ڈاکٹرز فراہم کئے ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/670T2gl

No comments:

Post a Comment

Main Post

Passengers evacuate plane on snowy tarmac amid storm

The Delta flight, with more than 200 passengers on board, was suspended shortly after takeoff due to engine issues. from BBC News https://...