روس کی وزارت دفاع نے یوکرین میں حملے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق اعداد و شمار دیے ہیں۔
روسی میڈیا کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک 498 روسی فوجی مارے گئے ہیں اور 1597 زخمی ہوئے ہیں۔
یوکرین کی حکومت نے اپنے فوجیوں کی اموات سے متعلق اعداد و شمار نہیں دیے ہیں تاہم یوکرینی ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ اب تک 2000 شہری اور ریسیکو عملے کے 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
جنگ کے ساتویں روز یوکرین کے شمال، مشرق اور جنوب میں لڑائی جاری ہے جبکہ روس نے اہم یوکرینی شہروں پر حملے بڑھا دیے ہیں۔
دوسری جانب بی بی سی کے مطابق روسی سرحد کے قریب واقع یوکرین کے جنوب مشرقی شہر ماریوپل کے حکام کا کہنا ہے کہ شہر پر گھنٹوں تک شیلنگ کے بعد بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
شہر کے ڈپٹی میئر کہتے ہیں کہ دریا کے کنارے واقع اس شہر میں 130000 افراد مقیم ہیں اور اب یہ ’قریب مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔
روسی افواج نے یوکرین میں خاصی پیش قدمی کی ہے لیکن ابھی تک وہ دارالحکومت کیئو یا دوسرے بڑے شہروں پر قبضہ نہیں کر سکا ہے۔
روسی افواج شمال سے دارالحکومت کیئو کی جانب بڑھ رہی ہیں۔ البتہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں گاڑیوں کے چالیس میل لمبے قافلے کی رفتار سست ہو گئی ہے۔
منگل کے روز روسی افواج نے کیئو میں ٹی وی ٹاور کو نشانہ بنایا جس سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے اور کئی ٹی وی چینلز کی نشریات بند ہو گئیں۔
from SAMAA https://ift.tt/xasfNvz
No comments:
Post a Comment