لاہورمیں میاں بیوی اور کم سن بیٹی کا قتل مخالف رشتہ داروں نے اجرتی قاتلوں سے کروایا۔
چوہنگ کےعلاقے ایگریکس ٹاؤن میں 27 فروری کو نامعلوم افراد نے وکیل امانت علی اور اسکی بیوی شبانہ کو ہاتھ پاؤں باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا ۔ ملزموں نے مقتولین کی ڈھائی ماہ کی کم سن بیٹی ازل کو بھی گلا دبا کر جان سے مار دیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق واردات مخالف رشتے داروں نے اجرتی قاتلوں سے کروائی، ملزمان واردات کے بعد ہوٹل میں ناشتہ بھی کرتے رہے۔ پوليس نے مزيد 3 افراد کو گرفتار کر ليا۔ پولیس نے مقتول امانت ایڈوکیٹ کے بھائی دو بھتیجوں کو پہلے سے حراست میں لے رکھا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کے رشتہ داروں کا جیل میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے قاتلوں سے تعلق بنا جنہیں تہرے قتل کی واردات کا ٹاسک سونپا گیا۔ عاشق نامی اجرتی قاتل نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ3 جانیں لیں۔
from SAMAA https://ift.tt/LFHsTU8
No comments:
Post a Comment