سربراہ پی ڈی ایم نے اعلان کردیا کہ تحریک عدم اعتماد عمران خان کیخلاف لائیں گے، ڈرافت تیار ہوچکا تاہم تاریخ کا فیصلہ ایک دو دن میں ہوجائے گا، اکثریت ہمارے ساتھ ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد حتمی مراحل میں ہے، اب کوئی بھی ادارہ اور اسلامی ملک عمران خان کو پروٹوکول نہ دے۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پیپلزپارٹی کے رہنماء و سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔ جاری کئے گئے مشترکہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں عدم اعتماد کی تاریخ کا تعین نہ ہوسکا تاہم یہ طے پاگیا کہ عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر فضل الرحمان، آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان مشاورت ہوئی، تاہم شہباز شریف کی علالت کی وجہ سے حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔
مزید جانیے: اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے کچھ تو نکلے گا، پرویز الہٰی
آصف زرداری سے ملاقات کے بعد سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد وزیراعظم عمران خان کے خلاف لائیں گے، عدم اعتماد کیلئے ڈرافت تیار ہوچکا ہے ، اکثریت ہمارے ساتھ ہے، تحریک عدم اعتماد حتمی مراحل میں ہے، بلاول بھٹو سفر میں ہیں، انہیں حالات کا علم نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول کی وزیراعظم کو 5دن میں استعفیٰ دینے کی مہلت
بلاول بھٹو زرداری نے لانگ مارچ کے دوران کارکنوں سے خطاب میں عمران خان کو استعفیٰ دینے کیلئے 5 دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا تھا کہ استعفیٰ دیں ورنہ تحریک عدم اعتماد لائیں گے، اتنے دن میں ہمارے نمبرز بھی پورے ہوجائیں گے۔
فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ خزاں جائے، بہار آئے یا نہ آئے، کوئی بھی ملک یا ادارہ اب عمران خان کو وزیراعظم کا پروٹوکول نہ دے۔
from SAMAA https://ift.tt/72CFyxU
No comments:
Post a Comment