مستونگ: 12سالہ بچے کا اغواء کے بعد ریپ، ملزم گرفتار

child-abuse-1

رپورٹ : فیض درانی 

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 12 سالہ بچے کو ریپ کا نشانہ بنادیا گیا۔ لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اسسٹنٹ کمشنر مستونگ فریدہ ترین کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت میں شادی کی تقریب کے دوران 12 سالہ بچہ لاپتہ ہوگیا تھا، اہلخانہ کی نشاندہی پر لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر سے نیم بے ہوشی کی حالت میں بچے کو بازیاب کرایا، ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیسٹ میں بچے سے ریپ کی صدیق ہوگئی ہے، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں، جلد ہی تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔



from SAMAA https://ift.tt/oHVbvCg

No comments:

Post a Comment

Main Post

Don't complain about use of New Zealand's Māori name, MPs told

It comes after the deputy prime minister tried to ban lawmakers from calling the country Aotearoa in parliament. from BBC News https://ift...