اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کااجلاس آج ہوگا

اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا 48 واں اجلاس کل (منگل کو) اسلام آباد میں ہوگا۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اور چینی وزیر خارجہ سمیت دیگر اہم شخصیات اسلام آباد پہنچ گئیں۔

اسلامی تعاون تنظیم کا 2 روزہ وزرائے خارجہ کونسل اجلاس 22 اور 23 مارچ کو قومی اسمبلی ہال میں ہوگا۔ پارلیمنٹ کی راہداری میں ریڈ کارپیٹ بچھ گئے جبکہ سینیٹ اور قومی اسمبلی ہالز کو برقی قمقموں اور پھولوں سے سجا دیا گیا ہے۔

پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی کے 48 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے معزز مہمانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سب سے پہلے مصری وزیر خارجہ سامح حسن شکری پہنچے جبکہ سيكریٹرى جنرل اسلامی تعاون تنظیم حسين ابراہيم طٰحٰہ، صدر اسلامی بینک محمد سلیمان الجاسر اور چینی وزیر خارجہ وانگ ژی بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

صومالیہ کے وزیر خارجہ عابدی سید موسیٰ علی، آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ النور محمدوف جبکہ مالدیپ کے مستقبل مندوب محمد خلیل اور بنگلہ دیش سے محمد جاوید پٹواری بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

مجموعی طور پر 57 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ، نائب وزرائے خارجہ، مستقل نمائندوں اور  15 مبصر ممالک کے نمائندوں سمیت 675 سے زائد شخصیات اس اجلاس میں شرکت کریں گی۔

وزیراعظم عمران خان “اتحاد، انصاف اور ترقی کیلئے شراکت داری” کے موضوع پر ہونے والے اجلاس کے  افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے، وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شریک معزز مہمان یوم پاکستان پریڈ کا بھی مشاہدہ کریں گے۔

شرکاء مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، افغانستان کی صورتحال اور اسلامو فوبیا پر اظہار خیال کریں گے۔ اسلامی تعاون تنظیم کی ازسرنو تشکیل اور تجارتی و اقتصادی روابط کا فروغ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ کانفرنس میں مجموعی طور پر  100 سے زائد قراردادیں منظور ہونے کا امکان ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/SpcvWQL

No comments:

Post a Comment

Main Post

Serbia's opposition under fire for smoke and flare protest in parliament

Police gather evidence against MPs who let off smoke bombs and flares in a protest over claims of corruption. from BBC News https://ift.tt...