پاکستان سپر لیگ 7 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔
پاکستان سپر لیگ 7 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ 169 رنز ہدف کے تعاقب میں 19.4 اوورز میں 162 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
46 رنز پر چار وکٹیں گنوانے کے بعد اعظم خان اور ایلکس ہیلز کے درمیان شاندار 79 رنز کی شراکت قائم ہوئی تو اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت امید ہوگئی، تاہم اعظم خان 28 گیندوں پر 40 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے، ان کے بعد ایلکس ہیلز بھی 38 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوگئے، اس موقع پر آصف علی نے 25 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو ایک بار پھر فتح کی امید دلائی۔
دوسراایلیمنیٹر: لاہورقلندرز کا اسلام آبادیونائیٹڈ کو 169رنز کا ہدف
اسلا آباد یونائیٹڈ کے کپتان آصف علی، حارث رؤف کو بڑا شاٹ لگانے کی کوشش میں پویلین لوٹ گئے، آخری اوور میں یونائیٹڈ کی ٹیم کو جیت کیلئے 8 رنز درکار تھے، اس موقع پر ڈیوڈ ویزے نے شاندار بولنگ کی، پہلے وسیم جونیئر رن آؤٹ ہوئے اور اس کے بعد چھکا لگانے کی کوشش میں وقاص مقصود بھی باؤنڈری پر کیچ ہوگئے۔
ڈیوڈ ویزے کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے 8 گیندوں پر 28 بنائے اور ایک وکٹ بھی حاصل کی تھی۔
لاہور قلندرز کی ٹیم نے 6 رنز کی فتح کے ساتھ پاکستان سپر لیگ 7 کے فائنل میں جگہ بنالی، ٹائٹل کیلئے ان کا مقابلہ اتوار کو ملتان سلطانز سے ہوگا، پہلے کوالیفائر میں لاہور قلندرز کو رضوان الیون کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
from SAMAA https://ift.tt/gyDpTWw
No comments:
Post a Comment