پيپلزپارٹی نے مہنگائی اور بيروزگاری کے خلاف سڑکوں پر آنے کيلئے اپنا وارم اپ مکمل کرليا۔
پيپلزپارٹی نے 27 فروری کے لانگ مارچ سے پہلے بلاول ہاؤس سے مزار قائد تک ریلی نکالی۔ پيپلزپارٹی کی رہنما شرميلا فاروقی بڑھتی ہوئی غربت کا احوال بتانے کيلئے گدھا گاڑی ميں بيٹھ کر آئيں۔ جيالوں کے ساتھ ان کا پالتو کتا بھی مہنگائی کے خلاف ريلی ميں شريک ہوکر شہر کا نظارا کرتا رہا۔
مزار قائد پر ريلي کے اختتام پر وزير اطلاعات سندھ سعيد غني نے پرجوش انداز ميں نعرے لگائے اور کہا کہ وفاقی حکومت کے گھر جانے کا وقت آگيا ہے۔
پيپلزپارٹی کی استقباليہ ريلی کے باعث پريس کلب روڈ اور اطراف ميں ہونے والا ٹريفک جام شہريوں کيلئے وبال جان بھی بنارہا۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو کی قيادت ميں پيپلزپارٹی کی مہنگائی کے خلاف ملک گير مارچ کا آغاز 27 فروری کو مزار قائد سے ہوگا جو مختلف شہروں سے ہوتے ہوئی 8 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا۔
from SAMAA https://ift.tt/3WyRZtV
No comments:
Post a Comment